پنجی، 11؍جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )گوا کی تمام 186پنچایتوں کے لیے آج صبح پولنگ شروع ہو گئی ۔پولنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی اور پولنگ مراکز کے باہر لمبی قطاریں نہیں دیکھی گئیں ۔انتخابات 186پنچایتوں کے لیے ہو رہے ہیں جن میں 1450وارڈ ہیں۔ان میں سے540وارڈ درج فہرست ذات وقبائل (ایس سی ، ایس ٹی )اور دیگر پسماندہ طبقات(او بی سی) کے امیدواروں کے لیے مخصوص ہیں، اور 490وارڈ خواتین کے لیے مخصوص رکھیں گئے ہیں جن میں سے 323جنرل زمرے کی خواتین کے لیے ہیں۔پانچ ہزار 297امیدوار انتخابی میدان میں ہیں اور 7.49لاکھ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ریاستی الیکشن کمیشن کے پاس دستیاب معلومات کے مطابق ،تقریبا 70فیصد پولنگ مراکز کی شناخت حساس، انتہائی حساس اورخطرے والے مراکز کے طور پر کی گئی ہے۔پولنگ کے لیے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں اورتقریباََ6500پولیس اہلکار 1246پولنگ مراکز کی حفاظت کر رہے ہیں جہاں پر بیلٹ پیپر سے ووٹ ڈالے جائیں گے ، پولنگ شام پانچ بجے تک چلے گی ۔